1. REDIRECT سانچہ:خانہ معلومات شخصیت

پریش راول (گجراتی: પરેશ રાવલ پیدائش مئی 1950ء ) ہندی فلموں کے ایک اداکار ہیں۔ 2014ء میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا، 1994ء میں فلم سر کے لیے انہیں نیشنل فلم ایوارڈ بہترین معاون اداکار اور بہترین ویلن کا فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ انہیں فلم پیرا پھیری اور آوارہ پاگل دیوانہ کے لیے بہترین مزاحیہ اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ ان کے کیرئیر کی اہم فلم اس کیتن مہتا کی فلم سردار تھی جس میں وہ آزادی کے مجاہد ولبھ بھائی پٹیل کی مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔

ذاتی زندگی[edit | edit source]

گجرات سے تعلق رکھنے والے پریش راول 30 مئی 1950ء کو ہندوستانی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔، ان کی شادی اداکارہ اور 1979ء میں مس انڈیا بنی سوروپ سمپت کے ساتھ ہوئی۔ ان كے دو بچے آدتیہ اور انیرودھ ہیں۔

اداکاری[edit | edit source]

اپنی منفرد اداکاری سے فلم بینوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار پریش راول نے نے 1984ء میں فلم ہولی سے میں ایک معاون کردار کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت 1986ء میں بننے والی فلم 'نام' سے ملی۔ اس کے بعد وہ 1980ء سے 1990ء کے وسط 100 سے زائد فلموں میں ویلن کے کردار میں نظر آئے۔ اس میں قبضہ، کنگ انکل، رام لكھن، دوڑ ،بازی اور کئی دیگر فلموں مشہور ہیں۔

90ء کی دہائی میں ’وہ چھوکری‘ کے لیے جب پریش راول نے نیشنل ایوارڈ جیتا تو سب کی نظروں میں آ گئے۔ 90ء کی دہائی کی ساری بڑی فلموں کی کاسٹ میں پریش راول کا نام شامل ہوتا تھا۔

1994ء میں وہ یہ ایک مزاحیہ فلم انداز اپنا اپنا میں پہلی بار دوہرے کردار میں نظر آئے۔ اس کے بعد ہیرو نمبر ون، چاچی 420، بڑے میاں چھوٹے میاں، تمنا وغیرہ ان کی اہم فلمیں بنیں۔ سال 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیرا پھیری' نے ان کے فلمی کریئر کو ایک نیا موڑ دیا، پریش نے بابو راؤ کا کردار کچھ اس انداز سے نبھایا کہ یہ ان کی پہچان ہی بن گیا۔ اس میں ان کے کام کے لیے وہ فلم فیئر ایوارڈ (بہترین مزاحیہ ادااکار) بھی جیت چکے ہیں۔ ان بابراو کا کردار اس کے دوسرے حصہ پھر ہیرا پھیری (2006ء) میں بھی دیکھنے کو ملا، یہ فلم بھی کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ انہوں نے نائیک، یہ تیراگھر یہ میراگھر،آوارہ پاگل دیوانہ، چور مچائے شور، فن ٹوش، ہلچل، مالامال ویکلی، چھپ چھپ کے، ڈھونڈتے رہ جاؤ گے اور ممبئی میری جان سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نئی صدی میں بھی ان کا جلوہ کم نہیں ہوا ہے۔ ’او مائی گاڈ‘، چینی کم، اوئے لکی لکی اوئے اس کی مثال ہیں۔

سیاست مجھے شراکت[edit | edit source]

بالی وڈ اداکار پریش راول بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان بھی ہیں۔ و ہ احمد آباد (ایسٹ ) سے بی جے پی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں اور فی الحال احمد آباد سابق پارلیمانی حلقہ سے موجودہ ایم پی ہے۔

حوالہ جات[edit | edit source]

بیرونی روابط[edit | edit source]

  1. REDIRECT سانچہ:کومنز
  1. رجوع_مکرر سانچہ:آئی ایم ڈی بی نام


{{{header}}}
{{{body}}}


زمرہ:1950ء کی پیدائشیں زمرہ:1951ء کی پیدائشیں زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بقید حیات شخصیات زمرہ:بھارتی اداکار سیاست دان زمرہ:بھارتی مرد اسٹیج اداکار زمرہ:بھارتی مرد صوتی اداکار زمرہ:بھارتی مرد فلمی اداکار زمرہ:بھارتی مزاحیہ اداکار زمرہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان زمرہ:پدم شری وصول کنندگان زمرہ:سولہویں لوک سبھا کے اراکین زمرہ:فلم فیئر فاتحین زمرہ:فنون میں پدم شری وصول کنندگان زمرہ:قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین زمرہ:گجرات، بھارت کے مرد اداکار زمرہ:ہندی سنیما کے مرد اداکار زمرہ:1955ء کی پیدائشیں زمرہ:گجرات (بھارت) سے لوک سبھا کے ارکان

Community content is available under CC-BY-SA unless otherwise noted.