Urdu Gyaanipedia community
Advertisement
  1. رجوع_مکرر سانچہ:خانہ معلومات صاحب منصب

پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل بھارت کی تیرہویں صدر۔ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی جانشین۔ ہندوستان کی پہلی خاتون صدر۔

ابتدائی زندگی[]

پرتیبھا پاٹل کی مہاراشٹر کے شہر جلگاؤں میں پیدائش ہوئی اور انہوں نے اپنی تعلیم جلگاؤں اور ممبئی میں مکمل کی۔ کالج کے دنوں میں وہ ٹیبل ٹینس کی اچھی کھلاڑی تھیں۔

سیاست[]

پاٹل کا ریاست مہاراشٹر کی سیاست سے کافی گہرا تعلق رہا ہے۔ پرتیبھا پاٹل 1962 میں پہلی بار مہاراشٹر اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔ بطور وکیل اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی پرتیبھا پاٹل نے سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ زراعت، اقتصادیات اور خواتین کے مسائل میں دلچسپی رکھنے والی پرتیبھا پاٹل 1991ء میں ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ پرتیبھا پاٹل ایوان بالا راجیہ سبھا کی ڈپٹی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔

شفاف شبیہ اور تنازعات سے دور رہنے والی پرتیبھا پاٹل مہاتما گاندھی کے نظریہ پر عمل کرتی ہیں۔ وہ ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے مجرم افضل گرو کی پھانسی کی مخالفت میں سامنے آئيں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے قانون سے پھانسی کی سزا مکمل طور پر ختم کر دینی چاہیے۔

صدارتی امیدوار[]

2004ء سے 2007ء تک راجستھان کی گورنر رہیں۔2007ء میں حکمران اتحاد یو پی اے نے انہیں صدارتی امیداوار کے طور پر نامزد کیا۔ انتخابات میں پرتیبھا نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھیروں سنگھ شیخاوت کو تین لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ پرتیبھا پاٹل کو چھ لاکھ اڑتیس ہزار ایک سو سولہ جبکہ ان کے حریف بھیروں سنگھ شیخاوت کو تین لاکھ اکتیس ہزار تین سو چھ ووٹ ملے۔

حوالہ جات[]

{{{header}}}
{{{body}}}

زمرہ:1934ء کی پیدائشیں زمرہ:اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی معلمین زمرہ:انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان زمرہ:بقید حیات شخصیات زمرہ:بیسویں صدی کی بھارتی سیاست دان خواتین زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی معلمین زمرہ:بھارت کی ریاستی خواتین گورنر زمرہ:بھارتی سیاستدان زمرہ:بھارتی سیاسی خواتین زمرہ:بھارتی صدور زمرہ:خواتین سربراہ ریاست زمرہ:خواتین صدور زمرہ:دسویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:مراٹھی شخصیات زمرہ:مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے ارکان زمرہ:مہاراشٹر سے لوک سبھا کے ارکان

Advertisement