1. REDIRECT سانچہ:خانہ معلومات شخصیت

نفیسہ علی (بنگالی: নাফিসা আলি) (پیدائش: 18 جنوری، 1957ء) بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک بنگالی اداکارہ اور سماجی کن ہیں۔

ابتدائی زندگی[edit | edit source]

نفیسہ فوٹوگرافر احمد علی اور فیلومینا ٹوریسان (Philomena Torresan) کے یہاں کولکاتا، مغربی بنگال میں پیدا ہوئیں۔ احمد ایس واجد علی کے بیٹے اور زیب النساء حمیداللہ کے بھائی تھے۔ وہ بنگلہ دیش کے مکتی جودھا فوجی بیر پرتیک اختر احمد کے رشتے داروں میں سے ہیں۔[1] اس کی ماں اب آسٹریلیا میں قیام پزیر ہیں۔[2]

نفیسہ لا مارٹینئیر کولکاتا سے سینیئر کیمبرج گئیں۔ وہ ویدانت کا مطالعہ کر چکی ہیں جسے چِنمیا مشن آف ورلڈ انڈرسٹینڈنگ نے فراہم کیا تھا۔

ان کے شوہر چوگان کھلاڑی اور ارجنا ایوارڈ یافتہ موظف کرنل آر ایس سودھی ہیں۔ شادی کے بعد وہ پیشہ ورانہ کام کرنا بند کر چکی تھیں اور اپنے تین بچوں پر توجہ کر رہی تھیں: دختران: ارمانہ اور پِیا اور فرزند اجیت۔[2]

کریئر[edit | edit source]

نفیسہ علی کئی میدانوں میں کامیاب رہی ہیں۔ وہ 1972ء-1974ء کے بیچ قومی پیراکی کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔ وہ 1976ء میں مِس انڈیا رہ چکی ہیں اور 1977ء کے مس انٹرنیشنل میں رنر اپ رہی ہیں۔ علی کلکتہ جمخانہ میں 1979ء میں جاکی بھی رہ چکی ہیں۔

اداکاری کا کریئر[edit | edit source]

نفیسہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں، جن میں جنون (1979ء) جس میں ششی کپور بھی رہے ہیں، امیتابھ بچن کے ساتھ میجر صاب (1998ء)، بے وفا، لائف ان اے میٹرو (2007ء) اور پگلا یملا دیوانہ دھرمیندر کے ساتھ۔

وہ ایک ملیالم فلم میں کام کر چکی ہیں جس کا عنوان بِگ بی ہے اور جس میں مموٹی نے کام کیا تھا۔ وہ ایکشن انڈیا سے جڑی ہیں جو ایڈز بیداری کو بھارت میں پھیلانے والی تنظیم ہے۔

سیاسی کریئر[edit | edit source]

نفیسہ 2004ء کے لوک سبھا انتخابات جنوبی کولکاتا سے ناکام طور پر لڑ چکی ہیں۔ 5 اپریل 2009ء کو وہ لکھنؤ سے لوک سبھا انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے کے لیے فائل کر چکی تھیں کیونکہ سنجے دت سابقہ سزا کی وجہ سے عدالت سے نااہل قرار دیے گئے تھے۔ وہ نومبر 2009ء میں انڈین نیشنل کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئیں اور سونیا گاندھی سے سماج وادی پارٹی کے لیے لڑنے کی وجہ سے معذرت چاہی۔[3]

ذاتی زندگی[edit | edit source]

نفیسہ علی کے شوہر چوگان کھلاڑی اور ارجنا ایوارڈ یافتہ موظف کرنل آر ایس سودھی ہیں۔[4]

ستمبر 2005ء میں چلڈرنس فلم فیسٹول آف انڈیا کی صدر نشین بنی۔

مزید دیکھیے[edit | edit source]

حوالہ جات[edit | edit source]

بیرونی روابط[edit | edit source]

  1. رجوع_مکرر سانچہ:آئی ایم ڈی بی نام

زمرہ:1957ء کی پیدائشیں زمرہ:اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں زمرہ:اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بقید حیات شخصیات زمرہ:بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں زمرہ:بیسویں صدی کی بھارتی خواتین زمرہ:بھارتی اداکار سیاست دان زمرہ:بھارتی فعالیت پسند برائے انسانی حقوق زمرہ:بھارتی فلمی اداکارائیں زمرہ:فعالیت پسند بھارتی خواتین زمرہ:فیمنا مس انڈیا فاتحین زمرہ:ممبئی کی اداکارائیں زمرہ:ممبئی کے کھلاڑی زمرہ:مہاراشٹر کی خواتین سیاست دان زمرہ:مہاراشٹر کی خواتین کھلاڑی زمرہ:ہندی سنیما کی اداکارائیں

Community content is available under CC-BY-SA unless otherwise noted.