framepx|تصغیر|بائیں|ممتا بنرجی ہندوستانی خاتون سیاستدان۔ ترنامول کانگریس پارٹی کی صدر۔ ان کی پیدائش پانچ جنوری 1955ء کو کلکتہ میں ہو‎ئی۔ سیاسی کیریر کی شروعات کانگریس پارٹی سے کی۔ پہلی بار 1984ء میں مغربی بنگال کے جادؤ پور لوک سبھا انتخابی حلقے سے سابقہ لوک سبھا سپیکر سومناتھ چٹرجی کو ہرا کر ایوان میں پہنچیں۔ انیس سو اکانوے کی نرسمہا‎‎ؤ سرکار میں وزیر بنیں اور 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہیں۔ سن 1997ء میں ممتا نے مغربی بنگال میں انڈین نیشیل کانگریس سے علحٰدگی اختیار کر کے ترنامول کانگریس کا قیام کیا اور جلد ہی ان کی پارٹی صوبے کی اہم حزب اختلاف جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ سن 1999ء میں وہ این ڈی اے حکومت میں شامل ہوئیں اور وزیر ریل بنیں۔ لیکن سن 2001ء میں این ڈی اے حکومت سے علاحدہ ہو گئیں۔ سنگور میں ٹاٹا موٹر پراجکٹ کے خلاف ممتا اپنے احتجاج کے لیے ملکی سطح پر سرخیوں میں رہیں۔ اس تنازع کے بعد ان کی پارٹی کو پنچایتی چناؤ میں فائدہ پہنچا ہے۔ ممتا بنرجی اپنے تیز مزاج کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 2011ءمیں ممتا بنرجی وسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ بنیں۔

زمرہ:1955ء کی پیدائشیں زمرہ:آٹھویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بارہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:بقید حیات شخصیات زمرہ:بنگالی سیاستدان زمرہ:بنگالی شخصیات زمرہ:بنگالی ہندو زمرہ:بیسویں صدی کی بھارتی سیاست دان خواتین زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بھارتی سیاسی جماعتوں کے بانیان زمرہ:پندرہویں لوک سبھا کے اراکین زمرہ:تیرہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:چودہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:دسویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا زمرہ:کولکاتا کی شخصیات زمرہ:کولکاتا کے سیاست دان زمرہ:گیارہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:مغربی بنگال سے لوک سبھا کے ارکان زمرہ:مغربی بنگال کی خواتین سیاست دان زمرہ:مغربی بنگال کے مصور زمرہ:ہندو شعرا زمرہ:ہندوستانی سیاستدان زمرہ:ہندوستانی مصور

Community content is available under CC-BY-SA unless otherwise noted.