ہندوستانی سیاست دان۔ سماجوادی پارٹی کے صدر۔ اترپردیش اسمبلی میں حزب اختلاف کے سربراہ۔ تین بار اترپردیش کے وزیراعلی رہے۔ مرکز میں وزیردفاع کے عہدے پر بھی فائز رہے ملائم سنگھ کی پیدا‎ئش بائیس نومبر 1939 کو ایک متوسط یادو خاندان میں ہوئی۔ وہ پہلی بار 1969 میں اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ سن 1977 میں وہ پہلی بار اترپردیش اسمبلی میں وزیر بنے۔ 1989ء میں یو پی کے وزیراعلی بنے۔ وزیراعلی کے طور پر اپنی حکومت کے پہلے دور میں ملائم سنگھ یادو کی سیکولر رہنما کی امیج بنی۔ ان کے ناقدوں نے انہیں ’مولانا ملائم‘ تک کہہ ڈالا۔ دوسری بار وہ بہوجن سماج پارٹی کے تعاون سے 1993 میں وزیراعلی بنے۔ لیکن یہ شراکت زیادہ دیر نہ چل سکی۔ سماجوادی پارٹی فروری 2002 میں اترپردیش اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت کی شکل میں سامنے آئی، لیکن اسے اکثریت حاصل نہ ہو سکی۔ وہ سن 2003 میں پھر وزیراعلی بنے لیکن 2007 میں ان کی پارٹی انتخابات ہار گئی۔ ان کی پہچان پسماندہ طبقے کی سیاست کرنے والے ایک سیکولر رہنما کے طور پر ہوتی ہے۔

حوالہ جات[edit | edit source]

زمرہ:1939ء کی پیدائشیں زمرہ:اتر پردیش کا یادو خاندان زمرہ:اترپردیش کے اراکین مجلس قانون ساز 1977ء-80ء زمرہ:اترپردیش کے وزراء اعلی زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بارہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:بقید حیات شخصیات زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بھارت کے وزرائے دفاع زمرہ:بھارتی اشتراکیت پسند زمرہ:بھارتی سیاستدان زمرہ:پندرہویں لوک سبھا کے اراکین زمرہ:تیرہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:چودہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:سماج وادی پارٹی کے سیاست دان زمرہ:سولہویں لوک سبھا کے اراکین زمرہ:ضلع اعظم گڑھ کی شخصیات زمرہ:گیارہویں لوک سبھا کے ارکان زمرہ:لوک سبھا اراکین از اترپردیش زمرہ:وی پی سنگھ انتظامیہ زمرہ:ہندوستانی سیاستدان

Community content is available under CC-BY-SA unless otherwise noted.