1. رجوع_مکرر سانچہ:خانہ معلومات صاحب منصب

Template:R from move

سُشما سنگھ (پیدائش: 22 مئی، 1949ء) بھارت کی خاتون چیف انفارمیشن کمشنر رہ چکی ہیں۔ وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی بھارت کی دوسری خاتون ہیں۔ 22 مئی 2014ء کو ان کے وظیفے کے بعد اس عہدے پر راجیو ماتھر فائز ہوئے۔[1][2]

ابتدائی تعلیم[edit | edit source]

سشما کی پیدائش 22 مئی 1949 کو رانچی میں ہوئی تھی۔ ان کی ابتدائی تعلیم رانچی میں ہوئی۔ انہوں نے رانچی یونیورسٹی سے گریجویشن آنرز کی پڑھا़ئی مکمل کرنے کے بعد پبلک ایڈمنسٹریشن میں پی جی ڈپلوما کیا۔ اس کے بعد وہ بھارتی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کی رکن اور جھارکھنڈ کیڈر کے 1972ء کی بیچ کی آئی اے ایس افسر بنیں۔[3]

کیریئر[edit | edit source]

سشما نے اپنے کیریئر کی شروعات بہار ہی سے کیا اور سب سے پہلے زرعی مصنوعات کی کمشنر بنیں۔ اس کے بعد وہ بنیادی تعلیم، ثانوی اور اعلی تعلیم کے شعبہ جات اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ بہت سے محکموں میں چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ بہار سے جھارکھنڈ علاحدہ ریاست بننے کے بعد وہ ریاست کی پہلی داخلہ معتمد مقرر ہوئیں، جو بعد میں ریاست کی ترقی کمشنر بنیں۔ اس کے بعد وہ مرکزی حکومت کی آبی وسائل کی وزارت میں اضافی معتمد اور دیہی محکمے کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری مقرر ہوئیں۔ وہ بھارت کے پنچایتی راج کی وزارت کی سیکرٹری اور شمال مشرقی ترقی کی وزارت میں معتمد کا بھی عہدہ سنبھالا۔ وہ 1972ء سے 1992ء تک بھارتی انتظامی خدمات کی رکن رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد وہ مرکزی حکومت کی معتمد بنیں۔[4]

حوالہ جات[edit | edit source]

زمرہ:1949ء کی پیدائشیں زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان زمرہ:بقید حیات شخصیات زمرہ:جھاڑکھنڈ کی خواتین سیاست دان زمرہ:نامکمل بھارتی سیاست دان زمرہ:اکیسویں صدی کی بھارتی خواتین سیاست دان

Community content is available under CC-BY-SA unless otherwise noted.