FANDOM


  1. رجوع_مکرر سانچہ:خانہ معلومات صاحب منصب

سانچہ:R from move تاج الدین احمد (بنگالی: {{ safesubst:#استدعا:لغات|قالب رمز لغة|bn|তাজউদ্দীন আহমদ}}{{#اگر:|،

  1. رجوع_مکرر سانچہ:صغیر

سانچہ:R from move''}}؛ 23 جولائی 1925ء – 3 نومبر 1975ء) ایک بنگلادیشی سیاست دان اور مجاہد آزادی تھے۔ وہ بنگلادیش کے پہلے وزیر اعظم تھے اور سنہ 1971ء کی جنگ آزادی بنگلہ دیش کے دوران میں بنگلہ دیش عبوری حکومت کی زمام قیادت سنبھال رکھی تھی۔ سنہ 71ء کی اس عبوری حکومت کی قیادت کی بنا پر انہیں تخلیق بنگلادیش کی اہم ترین اور موثر ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس عبوری حکومت کے دوران میں تاج الدین احمد نے متعدد بنگلا قوم پرست سیاسی، فوجی اور تہذیبی دھڑوں اور افراد کو متحد کر لیا تھا۔

تاج الدین شیخ مجیب الرحمٰن کے انتہائی معتمد اور سنہ 1960ء کی دہائی کے اواخر اور 1970ء کی دہائی کے اوائل میں بنگلہ دیش عوامی لیگ کے معتمد عمومی (جنرل سیکریٹری) رہے۔ پاکستان عام انتخابات، 1970ء کی لیگی مہم میں بھی وہ شریک رہے جس میں لیگ نے تاریخی اکثریت حاصل کی تھی۔ منتخب قومی اسمبلی پاکستان کو اقتدار منتقل کرنے کے لیے تاج الدین احمد نے شیخ مجیب الرحمن اور ڈاکٹر کمال حسین کے ساتھ مل کر اس وقت کے صدر پاکستان یحییٰ خان اور ذوالفقار علی بھٹو سے مذاکرات بھی کیے تھے۔

ابتدائی زندگی Edit

تاج الدین احمد غازی پور شہر میں کپاسیا کے مقام پر 23 جولائی 1925ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام مولوی محمد یاسین خان اور والدہ کا نام مہر النساء خانم تھا۔ سینٹ گریگوری ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ سنہ 1944ء میں دسویں کے امتحان میں بارہواں مقام حاصل کیا۔ ڈھاکہ یونیورسٹی سے معاشیات میں بی اے (آنرز) کیا۔ سنہ 1943ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 4 جنوری 1948ء کو ایسٹ پاکستان اسٹوڈنٹ لیگ میں بانی رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔[1]

جنگ آزادی بنگلادیش Edit

مارچ سنہ 1971ء میں افواج پاکستان نے مشرقی پاکستان میں آپریشن سرچ لائٹ کی ابتدا کی تو شیخ مجیب الرحمن کی ایما پر تاج الدین احمد اپنے ہمسایہ ملک بھارت پہنچے۔ ادھر پاک فوج نے شیخ مجیب الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ چنانچہ تاج الدین احمد نے عبوری حکومت کی بنیاد رکھی اور اپنے دار الحکومت (مجیب نگر) کو شیخ مجیب الرحمن کے نام سے موسوم کیا اور یہ عبوری حکومت مجیب نگر حکومت کہلائی۔ بنگلادیش کے پرانے سیاسی و فوجی رہنماؤں کے ساتھ مل کر انہوں نے بنگلادیش کی پہلی حکومت کی بنیاد رکھی جس کی تقریب حلف برداری 17 اپریل سنہ 1971ء کو بنگلادیش کی سرزمین ہی پر مہرپور میں منعقد ہوئی۔

حوالہ جات Edit

  1. {{#استدعا:citation/CS1|citation |CitationClass=news }}
Community content is available under CC-BY-SA unless otherwise noted.